نئی دہلی، 8 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) حکومت نے آج بتایا کہ صاف سروے دیہی رپورٹ کے مطابق سکم کو سب سے زیادہ صاف ریاست منتخب کیا گیا ہے۔لوک سبھا میں ہکم سنگھ کے سوال کے تحریری جواب میں پینے کے پانی اور حفظان صحت کے وزیر مملکت رمیش چندپا جگانجی ناگی نے کہا کہ سروے کا اہم کام قومی نمونہ سروے تنظیم نے 2015میں کیا تھا۔اس میں حفظان صحت کے نقطہ نظر سے درجہ بندی میں پہلے نمبر پر سکم، دوسرے مقام پر کیرالہ، تیسرے مقام پر میزورم، چوتھے نمبر پر ہماچل پردیش کو رکھا گیا ہے۔وزیر نے کہا کہ قومی نمونہ سروے تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں پایا گیا کہ 47.9فیصد لوگوں کی گھر یا کمیونٹی بیت الخلاء تک پہنچ ہے یا استعمال کر رہے ہیں اور جتنے گھروں میں بیت الخلا ہیں، ان میں سے 93.9فیصد میں بیت الخلاء میں استعمال کے لئے پانی کا بندوبست ہے۔